ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 21, 2025 9:31 AM | Jaishankar IRIGC

printer

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 سال کے دوران بھارت-روس تجارت میں اشیاء اور سامان کے اعتبار سے 5 گُنا اضافہ ہوا ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 سال کے دوران بھارت-روس دوطرفہ تجارت میں اشیاء اور سامان کے اعتبار سے 5 گُنا سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ سال 2021 میں یہ 13 ارب ڈالر تھی، جو 2024-25 میں بڑھ کر 68 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

البتہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس اضافے کے ساتھ ساتھ بڑا تجارتی عدم توازن بھی پیدا ہوا ہے اور یہ 6 ارب 60کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 58 ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو تقریباً 9 گُنا ہے۔ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اس پر فوری طور سے توجہ دیے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وہ ماسکو میں روس کے اوّل نائب وزیر اعظم   Denis Manturov کے ساتھ بھارت-روس بین حکومتی کمیشن کے 26 ویں اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کر رہے تھے، جو تجارتی، اقتصادی، سائنسی، تکنیکی اور ثقافتی اشتراک سے متعلق ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے بارے میں تفصیلی   تبادلہئ خیال کیا۔ اِن میں تجارت اور اقتصادی شعبہ، زراعت، توانائی، صنعتیں، ہُنر مندی، موبلٹی، تعلیم اور ثقافت شامل ہیں۔×