January 8, 2026 10:02 AM | Jaishankar France

printer

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور فرانس کو عالمی سیاست میں استحکام کی خاطر مل کر کام کرنا چاہیے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور فرانس کو عالمی سیاست کو مستحکم کرنے کیلئے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں جغرافیائی-سیاسی ماحول انتشار سے پُر ہے۔

وزیر خارجہ نے یہ بات کل پیرس میں اپنے ہم منصب Jean-Noel Barrot کے ساتھ ہوئی ایک میٹنگ کے دوران کہی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ فرانس، بھارت کے سب سے پرانے Strategic شراکت داروں میں سے ایک ہے اور دور حاضر میں عالمی سیاست کو مستحکم کرنے کیلئے دونوں  ملکوں کا، قریبی تعاون سے کام کرنا ضروری اور اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت کا مسلسل عمل تعلقات کو گہرا کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

انہوں نے اس سال بھارت کی جانب سے BRICS اور فرانس کی جانب سے G7 کی صدارت کرنے کی بات بھی کہی اور دونوں ملکوں کو G20 کا حصہ بھی بنایا۔

دونوں وزراء نے آئندہ ماہ AI سمٹ میں حصہ لینے کیلئے فرانس کے صدر Emmanuel Macron کے بھارت دورے کی تیاری کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی۔

اس دوران، ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دنیا ایک تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے اور ایسے جامع اور وسیع تر واقعات رونما ہوئے ہیں، جو خود عالمی نظام کو نئی شکل دے سکتے ہیں۔

بھارت-Weimar فارمیٹ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے اس میں مدعو کیے جانے کی ستائش کی، جس میں فرانس، جرمنی اور پولینڈ کے ان کے ہم منصوبوں نے شرکت کی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔