وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے روس کے اپنے تین روزہ دورے کے دوران ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیرپوتن سے ملاقات کی۔ انہوں نے کَل روس کے وزیر خارجہ Sergey Lavrov سے بھی بات چیت کی اور علاقائی اور عالمی واقعات پر نظریات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ باہمی ایجنڈے کا جائزہ لیا۔ بھارت اور روس نے ایک متوازن اور پائیدار طریقے سے دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے کا عزم کیا ہے۔ روس کے اپنے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے غیر محصول اور انضباطی رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
اپنی بات چیت کے دوران ڈاکٹر جے شنکر اور جناب Lavrov نے دہشت گردی سے نمٹنے کے طور طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔×