November 19, 2025 9:59 AM | Jaishankar SCO

printer

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ماسکو میں، روس کے صدر ولادیمیر پتن سے ملاقات کی۔ انہوں نے SCO میٹنگ میں، دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہ کرنے کیلئے کہا۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے، روس کے صدر ولادیمیر پتن سے ملاقات کی، اُن کے ساتھ وفود کے وہ دیگر سربراہان بھی تھے، جو سربراہانِ حکومت کی، شنگھائی تعاون تنظیم SCO کی کونسل کی میٹنگ میں شرکت کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کل، ماسکو میں SCO مندوبین کے دیگر سربراہان سے ملاقات کی۔

سربراہانِ حکومت کی SCO کونسل کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ بھارت کو دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اپنے عوام کا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے اور وہ اس کا استعمال کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو چاہیے کہ وہ ہر قسم کی دہشت گردی کو، ہرگز برداشت نہ کرنے کے رویہ کا اظہار کرے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ایک ایسے دور میں انسانی ہمدردی سے متعلق تعاون، اہم ہے، جب آب و ہوا میں تبدیلی آرہی ہے، وبائی بیماریاں پھیل رہی ہیں اور تنازعات اُبھر رہے ہیں۔

انہوں نے خاص طور پر کہا کہ ایک تہذیبی ملک کے طور پر بھارت، اس بات میں پکّا یقین رکھتا ہے کہ عوام سے عوام کے درمیان رابطے، عمدہ تعلقات کی بنیاد ہیں۔ وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت، جنوب مشرقی ایشیاء سے لیکر وسطی ایشیاء تک، وراثت کے تحفظ کے اپنے اہم تجربے سے واقف کرانے کا خواہاں ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت کا خیال ہے کہ SCO، بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے سے مطابقت اختیار کرے، ایک وسیع تر ایجنڈہ تیار کرے اور اپنے کام کاج کے طریقوں کی اصلاح کرے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔