January 7, 2026 2:51 PM

printer

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے بڑے شہروں میں دہائیوں سے دہشت گردی کے تربیتی کیمپ چلائے جانے پر پاکستان کی سرزنش کی ہے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ونیزوئیلا میں تازہ واقعات کے بارے میں بھارت کو تشویش ہے۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہاں کے لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ آج Luxembourg میں بھارتی براداری کے ممبران سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے یہ بات کہی۔ انہوں نے سیاسی، تجارتی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں Luxembourg کے ساتھ بھارت کی شراکت داری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ وزیر موصوف نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں بھارتی برادری کے رول کی ستائش کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے ملک میں دہشت گردی کی حمایت کی خاطر دہشت گردی کے تربیتی کیمپ چلائے جانے پر پاکستان کی نکتہ چینی بھی کی۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کی دنیا میں کچھ ملک اپنے مفادات کی خاطر کام کرتے ہیں لیکن پھر بھی بھارت کو مفت کی صلاح دیتے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس طرح کے حالات آپریشن سندور کے دوران سامنے آئے تھے، جب کچھ ملکوں نے کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ لیکن اپنے ملک کے مسائل کو نظر انداز کررہے تھے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس سال یوروپ کے ساتھ بھارت کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔