January 14, 2026 10:13 AM | Jaishankar Rubio Talks

printer

وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور امریکہ کے اُن کے ہم منصب مارکو روبیو نے فون پر تجارت، اہم معدنیات، نیوکلیائی توانائی اور دفاع کے میدانوں میں تعاون پر بات چیت کی۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے فون پر بات چیت کی، جس میں تجارت، اہم معدنیات، نیوکلیائی توانائی اور دفاع کے میدانوں میں تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔ یہ فون کال، حال ہی میں مقرر کیے گئے امریکی سفیر Sergio Gor کے، یہ کہنے کے ایک دن بعد کی گئی ہے کہ تجارت کے معاملے میں دونوں ملکوں کے درمیان تال میل رہے گا۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ اُن کی یہ مثبت بات چیت حال ہی میں مکمل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے اس معاملے پر ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔×