February 16, 2025 4:08 PM

printer

وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور اسرائیل کے وزیر خارجہ نے اسرائیل کے راستے ایشیا، یوروپ اور امریکہ کو جوڑنے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وژن پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور اسرائیل کے وزیر خارجہ Gideon Sa’ar نے اسرائیل کے راستے ایشیا، یوروپ اور امریکہ کو جوڑنے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وژن پر تبادلہ خیال کیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر جے شنکر اور وزیر خارجہ Sa’ar نے کل رات میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر   ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے تجارتی راستوں پر حوثیوں اور ایران کے حملوں کے سبب در پیش چیلنجوں سے نمٹنے کے بارے میں بھی بات کی۔

ڈاکٹر جے شنکر نے کل میونخ میں ناروے کے وزیر خزانہ اور میونخ سکیورٹی کانفرنس کے اگلے صدر نشینJens Stoltenberg سے بھی ملاقات کی۔ انھوں نے ابھرتے ہوئے عالمی سکیورٹی منظرنامے پر سودمند تبادلہئ خیال کیا۔  جناب جے شنکر نے کانفرنس کے موقع پر ارجنٹینا کے خارجی امور اور تجارت کے وزیر Gerado Werthein سے بھی ملاقات کی۔×