December 31, 2025 9:47 AM | Khaleda Zia Funeral

printer

وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی آخری رسوم میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور BNP کی چیئرپرسن خالدہ ضیاء کی آخری رسوم میں شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر جے شنکر آخری رسوم میں بھارت سرکار اور یہاں کی عوام کی نمائندگی کریں گے۔

خالدہ ضیاء کا کَل ڈھاکہ میں انتقال ہوگیا تھا۔ وہ 80 سال کی تھیں۔ خالدہ ضیاء، بنگلہ دیش کی پہلی خاتون   وزیراعظم تھیں۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی آخری رسوم پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔      اُن کی نمازِ جنازہ ڈھاکہ میں جاتیہ سنسد بھون کے ساؤتھ پلازہ میں دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی۔ خالدہ ضیاء کو اُن کے شوہر اور سابق صدر ضیاء الرحمان کے پہلو میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش سرکار نے تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے اور آج وہاں عام تعطیل ہے۔

اُن کی آخری رسوم میں جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے کئی ملکوں کے نمائندوں کے شامل ہونے کی امید ہے۔ خالدہ ضیاء دو مرتبہ وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوئیں اور اُن کا شمار بنگلہ دیش کی سیاست میں سب سے با اثر شخصیات میں ہوتا ہے۔