وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج چین کے شہر Tianjin میں شنگھائی تعاون تنظیم SCO وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر جے شنکر چین کے دو روزہ دورے پر کَل بیجنگ پہنچے۔ یہ وزرائے خارجہ مختلف شعبوں میں SCO تعاون اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر اپنے نظریات مشترک کریں گے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کل بیجنگ میں چین کے اپنے ہم منصب Wang Yi کے ساتھ باہمی میٹنگ کی۔ وزیر خارجہ نے سرحدپار دریاؤں پر تعاون کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے، جس میں چین کی طرف سے ہائیڈرولوجیکل یعنی پانی سے متعلق اعداد وشمار کی فراہمی کی دوبارہ شروعات شامل ہے۔
میٹنگ کے دوران، جناب جے شنکر نے اقتصادی تعاون سے متعلق تجارتی اقدامات کی بندشوں اور سڑک رکاوٹوں کے معاملے کو اٹھایا۔ وزیر خارجہ نے باہمی تعلقات کے بلارکاوٹ فروغ کیلئے سرحد پر امن اور خوشحالی کے مثبت اثر کو بھی اجاگر کیا۔
بیجنگ میں چین کے اپنے ہم منصب Wang Yi کے ساتھ ایک میٹنگ میں اپنے افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت-چین تعلقات بتدریج مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
ڈاکٹر جئے شنکر نے کیلاش مانسرور یاترا دوبارہ شروع کرنے میں چین کے تعاون کی بھی ستائش کی۔×