ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

وزیر خارجہ ایس جے شنکر، آج ملیشیاء کے شہر کوالالمپور میں، 20 وِیں مشرقی ایشیاء سربراہ کانفرنس میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج ملیشیا کی راجدھانی کوالالمپور میں 20 ویں مشرقی ایشیاء سربراہ کانفرنس میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ مشرقی ایشیاء سربراہ کانفرنس سے، بھارت بحرالکاہل خطّے میں امن و استحکام اور خوشحالی کو درپیش چیلنجوں پر بات چیت کا موقع فراہم ہوگا۔ کانفرنس میں علاقائی اور بین الاقوامی ترقیات پر تبادلہئ خیال کا موقع فراہم ہوگا۔

ڈاکٹر جے شنکر نے سنگاپور کے وزیر خارجہ Vivian Balakrishnan سے ملاقات کی اور بھارت-سنگاپور تعاون کو گہرا کرنے میں نئے موقعوں کی تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ اُبھرتے ہوئے عالمی اور علاقائی منظرنامے پر تبادلہئ خیال کیا۔ یہ میٹنگ کل کوالالمپور میں 47 ویں آسیان سربراہ کانفرنس سے الگ منعقد کی گئی، جس میں دونوں وزیروں نے اعلیٰ سطح کی علاقائی سفارتی سرگرمیوں پر بات چیت کی۔

وزیر خارجہ نے اِس کانفرنس سے الگ ملیشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے بھی گفتگو کی۔ یہ گفتگو دونوں رہنماؤں کے درمیان بھارت-ملیشیاء دوطرفہ تعاون پر کی گئی۔×