February 15, 2025 9:43 PM

printer

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے جمہوریت کو ایک انفرادی نوعیت کی مغربی خصوصیات کی حامل طرزِ حکومت کے طور پر برتنے کے سلسلے میں مغربی ممالک کی نکتہ چینی کی ہے اور اُن پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے وطن میں جمہوری اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی جنوب میں غیر جمہوری طاقتوں کو تعاون فراہم کرتے ہیں

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے جمہوریت کو ایک انفرادی نوعیت کی مغربی خصوصیات کی حامل طرزِ حکومت کے طور پر برتنے کے سلسلے میں مغربی ممالک کی نکتہ چینی کی ہے اور اُن پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے وطن میں جمہوری اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی جنوب میں غیر جمہوری طاقتوں کو تعاون فراہم کرتے ہیں۔ میونخ سکیورٹی کانفرنس میں کَل ایک پینل ڈسکشن سے خطاب کرتے ہوئے جناب جئے شنکر نے کہا کہ جمہوریت کو عالمگیر سطح پر رائج کرنے کی غرض سے مغربی ممالک کو اپنے خطے کے باہر جمہوریت کی کامیاب مثالوں کو تسلیم اور قبول کرنا چاہئے۔ انھوں نے جمہوریت کیلئے بھارت کے عزم کو اجاگر کیا اور اِس بات کا ذکر کیا کہ ملک خطے میں کئی دیگر کے برخلاف جمہوری ماڈل کے تئیں بالکل سچا رہا ہے۔ اِس پینل میں ناروے کے وزیر اعظم Jonas Gahr Store، امریکہ کے Senator Slotkin اور Warsaw کے میئر Rafal Trzaskowski شامل تھے۔