وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے آج لندن میں برطانیہ کی داخلی امور کی سکریٹری Yette Cooper سے ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ میٹنگ کے دوران، طرفین نے ذہین افراد کے تبادلے اور عوام سے عوام کے مابین رابطوں اور اسمگلنگ اور دہشت گردی پر قابو پانے کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر جئے شنکر نے، جو برطانیہ کے ایک دن کے دورے پر ہیں، کاروبار اور تجارت کے محکمے کے ریاستی سکریٹری Jonathan Reynolds سے بھی ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان آزاد تجارتی سمجھوتے کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
Site Admin | March 4, 2025 9:29 PM
وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے آج لندن میں برطانیہ کی داخلی امور کی سکریٹری Yette Cooper سے ملاقات کی