ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 1, 2025 12:21 AM

printer

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کرائے جانے کے مرکز کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کرائے جانے کے مرکز کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ جناب کمار نے کہا کہ یہ ایک مثبت پہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری سے مختلف طبقات کی صحیح صحیح تعداد معلوم ہوسکے گی اور اِس مردم شماری کے نتائج سے ترقیاتی منصوبے وضع کرنے اور اِن طبقات کو اوپر اٹھانے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اِس فیصلے کو منظوری دینے کے فیصلے کے تئیں اپنی ممنونیت کا اظہار کیا۔

RJD کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے کہا کہ مرکز کا فیصلہ، اُن کی پارٹی کے مطالبے کی جیت ہے۔ BJP کے سینئر لیڈر اور نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ بہار اور پورا ملک، اِس طرح کے بے باک فیصلے کیلئے وزیر اعظم کا احسان مند ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں