وزیر اعظم نریندر مودی قبرص کا اپنا دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد آج شام کنیڈا کے Kananaskis کے دورے کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ کنیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کی دعوت پر اپنے دو روزہ دورے کے دوران، جناب مودی G-7 سمٹ میں شرکت کریں گے اور دنیا کے بڑے لیڈروں کے ساتھ باہمی میٹنگیں بھی کریں گے۔ وزیر اعظم G-7 ملکوں، دیگر مدعو ملکوں کے لیڈروں کے ساتھ اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں کے ساتھ اہم عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ان میں توانائی کی یقینی فراہمی، ٹیکنالوجی اور اختراعات بالخصوص مصنوعی ذہانت پر مبنی توانائی کے نظام اور کوانٹم سے متعلق معاملات شامل ہیں۔
Site Admin | June 16, 2025 9:49 PM
وزیر اعظم G-7 سمٹ میں شرکت اور بڑے لیڈروں کے ساتھ باہمی میٹنگوں کیلئے کنیڈا روانہ ہوگئے ہیں