September 17, 2025 10:16 PM

printer

وزیر اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر آج ملک بھر میں سیوا پَرو کے تحت مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔

وزیر اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر آج ملک بھر میں سیوا پَرو کے تحت مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ BJP نے ملک بھر میں سیوا پکھواڑہ کا اہتمام کیا ہے، جو مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کے یومِ پیدائش 2 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ پارٹی، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ فلاح و بہبود اور بیداری سے متعلق سلسلے وار سرگرمیوں کا اہتمام کر رہی ہے۔ ملک بھر میں خون عطیہ کرنے کی ایک بڑی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ نئی دلّی میں مرکزی وزیر اشونی ویشنو، خون عطیہ کرنے کے کیمپ میں شامل ہوئے۔
مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ممبئی میں پودا لگانے کی ایک مہم میں شرکت کی۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سوَستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان میں شرکت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔