وزیر اعظم کے پرنسپل سائنسی مشیر اجے کمار سود نے کہا ہے کہ زراعت بھارت کے اقتصادی پیداوار میں 15 سے 20 فیصد تک تعاون فراہم کرتی ہے۔ جناب سود زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل ICAR کے ذریعہ منعقد کردہ Dialogue Next کی دو روزہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں فصلوں کے نقصانات کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ICAR اگلے چند ماہ میں ایک قومی پلانٹ ہیلتھ مشن کا آغاز کرے گا۔”Take it to the farmer” کسانوں تک رسائی کو یقینی بنانے کے موضوع کے تحت منعقدہ دو روزہ تقریب میں تبدیلی کے زرعی حل کی فوری ضرورت اور خاص طور پر عالمی جنوب کے کسانوں تک رسائی کے حصول پر زور دیا گیا۔
Site Admin | September 8, 2025 9:42 PM
وزیر اعظم کے پرنسپل سائنسی مشیر اجے کمار سود نے کہا ہے کہ زراعت بھارت کے اقتصادی پیداوار میں 15 سے 20 فیصد تک تعاون فراہم کرتی ہے
