ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 13, 2025 9:29 PM

printer

وزیر اعظم کے دفتر میں مملکتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہیرا نگر سیکٹر کے سرحدی باشندوں کیلئے 600 نئے بَنکروں کی تعمیر کااعلان کیا ہے

وزیر اعظم کے دفتر میں مملکتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہیرا نگر سیکٹر کے سرحدی باشندوں کیلئے 600 نئے بَنکروں کی تعمیر کااعلان کیا ہے۔ آکاشوانی جموں کے نمائندے نے خبر دی ہے کہ مرکزی وزیر نے بتایا کہ سرحدی باشندوں کی حفاظت کیلئے دو ہزار انفرادی بَنکرس اور کمیونٹی بَنکرس پہلے ہی تعمیر کئے جاچکے ہیں۔
اُنہوں نے کسی ہنگامی صورتحال میں سرحدی گائووں کے باشندوں کو الرٹ کرنے کیلئے ایڈوانس سائرن سسٹم نصب کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ہیرا نگر کے سرحدی علاقوں کے رہنے والے عام لوگوں کی شکایات سننے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کٹھوعہ، بھارت کا پہلا ضلع ہوسکتا ہے، جہاں بین الاقوامی سرحد کے قریب رہنے والے لوگوں کیلئے فیملی بَنکرس کے تصور کو عملی شکل دی گئی ہے اور گزشتہ چھ۔ سات سال کے دوران یہاں دو ہزار فیملی بَنکرس تعمیر بھی کئے جاچکے ہیں۔
آپریشن سندور کے دوران اِن فیملی بَنکروں کی اہمیت اور افادیت کا ادراک ہوا۔ ڈاکٹرسنگھ نے بتایا کہ اِسی طرح کے مزید 600 بَنکروں کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کیا جارہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں