ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 9, 2025 9:54 PM

printer

وزیر اعظم کَل بینگلورو میں تین وندے بھارت ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی کَل کرناٹک کے ایک دن کے دورے پر رہیں گے۔ جناب مودی بینگلورو میں KSR ریلوے اسٹیشن پر تین وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ اِن میں بینگلورو سے بیلگاوی تک، امرتسر سے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ تک اور ناگپور سے پونے تک ٹرین شامل ہوں گی۔
اس کے بعد وزیر اعظم بینگلورو میٹرو کی Yellow لائن ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے اور RV روڈ Ragigudda سے الیکٹرانک سٹی میٹرو اسٹیشن تک میٹرو میں سفر کریں گے۔ جناب مودی بینگلورو میں شہری رابطوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ساتھ ہی وہ ایک عوامی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔جناب مودی 15 ہزار 610 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے بینگلور میٹرو کے تیسرے مرحلے کے پروجیکٹ کا  سنگ بنیاد رکھیں گے۔ مذکورہ پروجیکٹ کا روٹ مجموعی طور پر 44کلو میٹر سے زیادہ کا ہوگا اور اس میں زمین کے اوپر بنائے گئے 31 اسٹیشن شامل ہوں گے۔
ادھر جنوب مغربی ریلوے کے جنرل منیجر مُکُل چندر ماتھر نے بتایا کہ تیز رفتار وندے بھارت ٹرینوں سے علاقائی رابطوں میں نمایاں اضافہ ہوگا، سفر میں کم وقت لگے گا اور مسافروں کو عالمی معیار کی سہولت ملے گی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔