وزیر اعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سرکار کے مختلف شعبوں اور تنظیموں میں ملازمت حاصل کرنے والے 51 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو تقرری نامے تقسیم کریں گے۔ وزیر اعظم اِس موقعے پر ملازمت حاصل کرنے والوں سے خطاب بھی کریں گے۔ پورے ملک کے 47 مقامات پر یہ 16 واں روزگار میلہ منعقد کیا جائے گا۔ مرکزی حکومت کی وزارتوں اور شعبوں میں یہ تقرریاں کی جارہی ہیں۔ پورے ملک سے یہ نئی تقرریاں حاصل کرنے والے نوجوان ریلوے کی وزارت، وزارت داخلہ، وزارت صحت اور خاندانی بہبود، مزدوری اور ملازمت اور ڈاک کے محکمے سمیت دیگر شعبوں اور وزارتوں میں شامل ہوں گے۔ پورے ملک میں روزگار میلوں کے ذریعے اب تک 10 لاکھ سے زیادہ تقرری نامے جاری کئے جاچکے ہیں۔
Site Admin | July 11, 2025 3:02 PM
وزیر اعظم کل ملازمت حاصل کرنے والے 51 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو تقرری نامے تقسیم کریں گے