ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج کہا کہ جموں اور سری نگر کے درمیان براہِ راست ٹرین، جموں ریلوے اسٹیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد، ستمبر سے چلے گی۔ انھوں نے کہا کہ جموں ریلوے اسٹیشن پر کام جاری ہے اور توقع ہے کہ یہ ستمبر تک مکمل ہوجائے گا۔ وزیر موصوف نے جموں ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں انھوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ ان کا یہ دورہ کشمیر کیلئے ریل خدمات کے آغاز کی تیاریوں کا ایک حصہ ہے جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کٹرہ میں کَل وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ جناب ویشنو نے بتایا کہ وزیر اعظم چناب اور Anji پُلوں کا بھی افتتاح کریں گے۔
اس کے علاوہ، جناب مودی جموں وکشمیر میں 46 ہزار کروڑ روپئے مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔
Site Admin | June 5, 2025 9:58 PM
وزیر اعظم کل جموں و کشمیر میں 46 ہزار کروڑ روپے مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے