وزیر اعظم نریندر مودی نے آج شام ہریانہ کے کروکشیتر میں شری گرو تیغ بہادر جی کے 350ویں شہیدی دِوَس کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کی۔ اِس موقع پر انھوں نے پوجا بھی کی۔ پروگرام کے دوران جناب مودی نے گرو تیغ بہادر جی کے 350ویں شہیدی دِوس کے موقع پر ایک یادگاری سکہ اور ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گرو تیغ بہادر جی جیسی شخصیات غیر معمولی ہیں اور ان کی زندگی، قربانی اور کردار ترغیب کا ایک اہم وسیلہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج جب ایودھیا میں شری رام جن بھومی مندر میں دھرم دُھوج پھہرایا گیا ہے تو اُنھیں اِس موقع پر سِکھ برادری کا بھی آشیرواد ملا ہے۔
انھوں نے کہا کہ گرو تیغ بہادر جی نے سچائی، انصاف اور عقیدے کے تحفظ کو اپنا مذہب مانا اور اِس کیلئے اپنی زندگی قربان کردی۔
وزیر اعظم نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ پوری دنیا اِس بات کا مشاہدہ کر رہی ہے کہ نیا بھارت نہ خوف کھاتا ہے، نہ رُکتا ہے اور نہ ہی دہشت گردی کے سامنے جھکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج بھارت پوری طاقت، حوصلے اور واضح نظریے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کروکشیتر میں Panchjanya میموریل کا بھی افتتاح کیا جو Jyotisar میں بھگوان کرشن کے پوِتر شَنکھ کو وقف ہے۔