January 23, 2026 9:55 PM

printer

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مرکز نے، تمل ناڈو میں ترقی کیلئے 11 سال میں 11 لاکھ کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں۔ انھوں نے زور دیکر کہا کہ مرکز-ریاست تال میل، بہبود کی اسکیموں کے موثر نفاذ کو یقینی بناتا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تمل ناڈو، سرکار کی تبدیلی کیلئے تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ DMK کا دور ترقی کرنے میں ناکام رہا اور یہ بدعنوانی، جرائم اور موروثی سیاست کی علامت بن گیا ہے۔ تمل ناڈو کے چِنگل پٹّو کے ضلع میں Maduranthakam کے مقام پر ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ DMK کی سرکار نے نوجوانوں، کسانوں اور خواتین کی بہبود کو نظرانداز کیا ہے اور یہ تمل ثقافتی اقتدار کو سربلند رکھنے میں ناکام رہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ NDA سرکار نے تمل ناڈو کی ترقی کیلئے پچھلے 11 سالوں میں 11 لاکھ کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔
ایک ڈبل انجن سرکار کے تحت تیز تر ترقی کا وعدہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز اور ریاست کے درمیان بہتر تال میل، بہبود کی اسکیموں کے موثر نفاذ کو یقینی بناتا ہے۔ AIADMK کے جنرل سکریٹری اور اپوزیشن کے لیڈر Edappadi K. Palaniswami اور سابق مرکزی وزیر Anbumani Ramadoss نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔