ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 23, 2025 9:45 PM

printer

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت اپنی قوت اور طاقت کے ساتھ دنیا کیلئے امید کی ایک کرن کے طور پر کھڑا ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ بھارت میں بنائی گئی پہلی Chip اِس سال کے آخر تک مارکیٹ میں آجائے گی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کی سب سے تیز رفتار بڑی معیشت ہے اور عالمی سطح پر جلد ہی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ آج شام نئی دلّی میں ایک پرائیویٹ میڈیا ہائوس کے زیر اہتمام فورم میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت اپنی قوت اور طاقت کے ساتھ دنیا کیلئے ایک امید کی کرن کے طور پر کھڑا ہے۔جناب مودی نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر سے وابستہ فیکٹریاں ملک میں کام کرنے لگی ہیں اور اِس سال کے آخر تک بھارت میں بنائی گئی پہلی Chip مارکیٹ میں آجائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ Made in India 6G پر کام چل رہا ہے۔
جناب مودی نے گذشتہ 10 سال میں ہونے والی ترقی اور مضبوطی کو میکرو اقتصادی استحکام سے منسوب کیا۔ انھوں نے کہا کہ افراطِ زر کی شرح نیچے آگئی ہے، سود کی شرح کم ہے اور غیرملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر بھی مضبوط ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ ماہرین نے یہ رائے ظاہر کی ہے کہ عالمی سطح پر ترقی میں بھارت کا حصہ بہت جلد 20 فیصد کے آس پاس پہنچ جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہر مہینے لاکھوں اندرونِ ملک سرمایہ کار SIP کے ذریعے مارکیٹ میں کروڑوں روپئے کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نےکہاکہ گذشتہ 11سال میں60سے زیادہ خلائی مشن مکمل ہوئے ہیں اور کئی اور آنے والے ہیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔