وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت نے خود کو خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے وقف کررکھا ہے۔ آج خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر انہوں نے گجرات میں نوساری میں لکھپتی دیدی سمیلن کے دوران 25 ہزار سے زیادہ ”اپنی مدد آپ کرو“ گروپوں کی ڈھائی لاکھ سے زیادہ خواتین کو 450 کروڑ روپے تقسیم کئے۔ جناب مودی نے پانچ لاکھ خواتین کو لکھپتی دیدی سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا۔ اس موقع پر جناب مودی نے گجرات سرکار کے دو پروگراموں G-SAFAL اور G-MAITRI کی بھی شروعات کی۔ اِن دونوں پروگراموں کا مقصد دیہی علاقوں میں رہنے والے انتودیا کنبوں کی روٹی روزی اور دیگر افراد کی آمدنی کو بڑھاوا دینا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات میں Navsari ضلعے میں لکھپتی دیدی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والی 10 خواتین سے بات چیت کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ملک بھر میں خواتین کو مالی اعتبار سے بااختیار بنانے اور اُن میں صنعت کاری کے جذبے کو فروغ دینے کی غرض سے 15 اگست 2023 کو لکھپتی دیدی اسکیم کی شروعات کی تھی۔ اسکیم کے تحت ”اپنی مدد آپ کرو“ گروپ کی خواتین ممبروں کو، جن کی آمدنی چھوٹی صنعتوں، مویشیوں کی پرورش اور زراعت سمیت سبھی ذرائع سے کم سے کم ایک لاکھ روپے سالانہ ہے، انہیں لکھپتی دیدی مانا جاتا ہے اور انہیں مالی امداد کے ساتھ ساتھ سرکار کی طرف سے پیشہ ورانہ تربیت بھی دی جاتی ہے۔
Site Admin | March 8, 2025 2:57 PM
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت نے خود کو خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے وقف کررکھا ہے