September 25, 2025 9:28 PM

printer

وزیر اعظم نے نئی دلّی میں ورلڈ فوڈ انڈیا کا افتتاح کیا۔ انھوں نے کہا کہ غذائی شعبے میں بھارت کو رنگارنگی مانگ اور وسعت کی تین طرفہ مضبوطی حاصل ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ بھارت غذائی شعبے میں رنگارنگی، مانگ اور وسعت کے اعتبار سے تین طرفہ مضبوطی کا حامل ہے۔ نئی دلّی میں ورلڈ فوڈ انڈیا 2025 سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ بھارت تنوع، مانگ اور اختراعات کی وجہ سے سرمایہ کاری کا ایک سب سے پُرکشش مقام ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت لگاتار غذا کی عالمی فراہمی کے سلسلے میں تعاون کرتا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ پچھلے دس برسوں میں ملک میں غذائی اشیا کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔
جناب مودی نے اِس بات کا ذکر کیا کہ پچھلے دس برس میں بھارت میں 25 کروڑ لوگ غربت سے باہر آئے ہیں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ آج بھارت دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ کا نظام ہے جس میں بہت سے اسٹارٹ اپس غذا اور زرعی شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ چھوٹے کسان منڈی میں ایک بڑی طاقت بنتے جارہے ہیں اور حکومت نے چھوٹے کسانوں کی مدد کیلئے کئی پالیسیاں شروع کی ہیں۔
چار دن کے اِس پروگرام میں غذا کو ڈبہ بند کرنے کے سیکٹر، غذا کی پائیداریت اور تغذیے اور نامیاتی غذا کی پیداوار کے سلسلے میں بھارت کی مضبوطی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ اِس تقریب میں غذا کو ڈبہ بند کرنے کے سلسلے میں بھارت کے کایاپلٹ کردینے والے سفر کی بھی نمائش کی جائے گی۔ ساتھ ہی بین الاقوامی شراکت داریوں اور سرمایہ کاری کے مواقع بھی نمایاں کئے جائیں گے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔