December 20, 2025 9:52 PM

printer

وزیر اعظم نے مغربی بنگال میں تقریباً 3 ہزار 200 کروڑ روپے مالیت کے قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا آغاز بھی کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مغربی بنگال کے Nadia ضلع میں رانا گھاٹ کے مقام پر تقریباً 3 ہزار 200 کروڑ روپئے مالیت کے قومی شاہراہوں کے دو پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے Nadia ضلع میں قومی شاہراہ نمبر 34 کے چار لین والے بنائے گئے 66 اعشاریہ 7 کلو میٹر طویل Barajaguli کرشنا نگر سیکشن کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے ریاست کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں قومی شاہراہ نمبر 34 کے 17 اعشاریہ 6 کلو میٹر طویل باراسات-Barajaguli کو چار لین والا بنائے جانے کے کام کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
یہ پروجیکٹ کولکاتہ اور سِلی گڑی کے درمیان ایک اہم رابطے کے طور پر کام کریں گے۔اِن سے سفر میں لگنے والا وقت تقریباً 2 گھنٹے کم ہوجائے گا اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں بھی تیزی آئے گی اور سہولت ہوجائے گی۔ جناب مودی نے کہا کہ اِن پروجیکٹوں سے خطے میں معاشی ترقی کو بڑھاوا ملے گا اور خطے میں سیاحت  کے فروغ کو تقویت حاصل ہوگی۔
کولکاتہ سے فون پر Nadia ضلع میں طاہرپور میں پریورتن سنکلپ سبھا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ حکمراں پارٹی کی بدعنوانی، اقربا پروری اور خوشنودی حاصل کرنے کے رویّے سے ریاست میں ترقی کے عمل میں رکاوٹ پڑی ہے۔اِس سے قبل گہرے کُہرے کی وجہ سے وزیر اعظم کا  ہیلی کاپٹر جلسے کے مقام پر عارضی Helipad پر نہیں اُترسکا اور اس کی وجہ سے اُنھیں کولکاتہ ہوائی اڈّے واپس آنا پڑا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی گیت وندے ماترم کا حوالہ دیا اور کہا کہ21 ویں صدی میں ملک کی وکست بھارت کے طور پر تعمیر کیلئے یہ گیت ایک راشٹریہ منتر ہے۔ پرورتن سنکلپ سبھا سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس، BJP کے خلاف احتجاج کرسکتی ہے لیکن اسے مغربی بنگال میں ترقی کے عمل میں رکاوٹ پیدا نہیں کرنی چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بنگال اور بنگالی زبان نے بھارت کے کلچر کو مالا مال کیا ہے اور مرکز، مغربی بنگال کی ترقی کے تئیں عہد بستہ ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔