وزیر اعظم نریندر مودی نے دور دراز کے اور ماؤ نوازوں کی سرگرمیوں سے متاثرہ علاقوں میں ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کیلئے مہاراشٹر سرکار کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ اِس سے رہن سہن میں اور زیادہ سہولت ہوسکے گی اور مزید ترقی کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ وزیر اعظم نے Gadchiroli اور آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کو، خاص طور پر مبارکباد دی۔ 11 نکسلیوں نے کَل Gadchiroli میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے سامنے خودسپردگی کی ہے۔ جناب فڑنویس نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والے ماؤ نوازوں کی تعداد بڑھنے اور نئے بھرتی ہونے والے کارندوں کی تعداد کم ہونے کے تناظر میں مہاراشٹر سے جلد ہی نکسلی لعنت کا خاتمہ ہوجائیگا۔x
Site Admin | January 2, 2025 3:17 PM
وزیر اعظم نے دور دراز اور ماؤ نوازوں کی سرگرمیوں سے متاثرہ علاقوں میں ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کیلئے مہاراشٹر سرکار کی کوششوں کی ستائش کی ہے
