July 26, 2025 9:53 PM

printer

وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے Tuticorin میں 4 ہزار 800کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے مالدیپ سے واپسی کے بعد آج توتیکورین ایئرپورٹ کی نئی ٹرمنل عمارت کا افتتاح کیا اور4 ہزار800 کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔17 ہزار340 اسکوائر میٹر پر محیط ٹرمنل پر سالانہ 20 لاکھ مسافروں کا آنا جانا ہوگا۔ سڑک بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں وزیر اعظم نے NH-36 کے پچاس کلو میٹر Sethiyathope-Cholapuram کے چار لین کو قوم کے نام وقف کیا جس میں تین بائی پاس، Kollidam ندی تک چار لین والا ایک کلو میٹر طویل پُل، چار دوسرے بڑے پُل، سات فلائی اوور اور کئی اَنڈر پاس شامل ہیں، جو Delta خطے کے ثقافتی اور زرعی مراکز کو جوڑنے میں اہم رول ادا کرے گا۔
دوسرا پروجیکٹ پانچ اعشاریہ ایک چھ کلو میٹر طویل چھ لین والاNH-138 توتیکورن ساحلی روڈ ہے، جو تقریباً 200 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔
انھوں نے V.O. Chidambaranar بندرگاہ پر تقریباً 285 کروڑ روپئے کے شمالی کارگو Berth-III کا بھی افتتاح کیا۔ جناب مودی نے 90 کلو میٹر طویل مدورائی-Bodinayakkanur کی بجلی کاری کا بھی آغاز کیا۔اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ تمل ناڈو میں غیر معمولی ترقی ہو رہی ہے جو وکست بھارت کیلئے ریاست کے تئیں مرکز کے عہد کی عکاسی کرتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پچھلے 11 برسوں میں اُن کی سرکارنے بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی ہے کیونکہ یہ کسی بھی ریاست کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔