October 11, 2025 9:52 PM

printer

وزیر اعظم نے بھارت کیلئے امریکہ کے نامزد سفیر Sergio Gor سے ملاقات کی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اُن کی مدت کار کے دوران بھارت-امریکہ جامع عالمگیر کلیدی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی

بھارت کیلئے امریکہ کے نامزد سفیر Sergio Gor نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے نئی دلّی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں جناب مودی نے اعتماد ظاہر کیا کہ اُن کی مدت کار کے دوران بھارت-امریکہ جامع عالمگیر کلیدی شراکت داری کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔
اس سے قبل، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے نئی دلّی میں بھارت کیلئے نامزد امریکہ کے سفیر Sergio Gor کے ساتھ بھارت-امریکہ تعلقات اور اُس کی عالمگیر اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پوشٹ میں ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ جناب Gor اپنی نئی ذمے داری کیلئے بہترین شخصیت ثابت ہوں۔
خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے بھی امریکہ کے نامزد سفیر سے ملاقات کی اور اُنھیں اُن کی نئی ذمے داری کے سلسلے میں کامیابی کی تمنا کی۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت-امریکہ جامع عالمگیر کلیدی شراکت داری اور اس کی ترجیحات پر سودمند تبادلہ خیال ہوا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔