ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 26, 2025 9:47 PM

printer

وزیر اعظم نے آکاشوانی پر اپنے ’من کی بات‘ پروگرام میں GST بچت اُتسو کیلئے بڑھتے ہوئے جوش و خروش کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تہوار کے سیزن کے دوران مقامی مصنوعات کی خریداری میں نمایاں اضافے کی ستائش کی

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج حکومت کے GST بچت اُتسو سے متعلق جوش و خروش کا ذکر کیا، جو تہوار کے دنوں میں بچت کرنے کے ایک تہوار کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔ آکاشوانی پر اپنے، ’مَن کی بات‘ پروگرام میں، جناب مودی نے مقامی طور پر تیار کی گئی اشیاء کو، صارفین کی بڑھتی ہوئی ترجیح کی وجہ سے تہواروں کے اِن دنوں کے دوران ملک ہی میں تیار کی گئی اشیاء کی خریداری میں اضافے کا ذکر کیا، جو حوصلہ افزا ہے۔
اپنے ماہانہ ریڈیو خطاب میں، وزیرِ اعظم نے تہوار کے اِن دنوں میں ملک کے شہریوں کے مستحکم جذبے کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور نے ہر بھارتی کو فخر کا احساس دلایا ہے۔
انہوں نے خاص طور پر ذکر کیا کہ جن علاقوں میں کبھی ماؤ دہشت گردی کا سایہ ہوا کرتا تھا، اب وہاں کس طرح خوشی کے چراغ جل رہے ہیں۔ جناب مودی نے ماؤ تشدد کے مکمل خاتمے کی، عوام کی شدید خواہش پر زور دیا، جس کی وجہ سے اُن کے بچوں کا مستقبل ایک طویل عرصے سے خطرے میں تھا۔
وزیرِ اعظم مودی نے بھارت کے ثقافتی اتحاد کے جاری و ساری جذبے کی تعریف کرتے ہوئے دیوالی اور چھٹھ پوجا کی حالیہ تقریبات کو اجاگر کیا، جن کی وجہ سے بہار، جھارکھنڈ اور پوروانچل کے لاکھوں لوگوں میں یگانگت پیدا ہوتی ہے۔
جناب مودی نے اِس موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چھٹھ کا مہا پَرو ثقافت، فطرت اور سماج کے گہرے اتحاد کا عکاس ہے۔
جناب مودی نے سردار پٹیل کے 150 ویں یومِ پیدائش کے بارے میں کہا کہ یہ، ملک کیلئے ایک خاص موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل جدید دور میں ملک کی عظیم ترین درخشاں شخصیتوں میں سے ایک ہیں۔
جناب مودی نےKomaram Bheem کے یومِ پیدائش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو اِس انقلابی مجاہدِ آزادی کے بارے میں جاننا چاہیئے۔ Komaram Bheem کے پرپوتے Komaram Sonerao نے اپنے پردادا کے تعاون کا ذکر کرنے پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔