December 16, 2025 9:34 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی Addis Ababa میں ایتھوپیا کے اپنے ہم منصب ڈاکٹر Abiy احمد علی سے دوطرفہ بات چیت کرنے والے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی ایتھوپیا کے دو روزہ دورے پر آج شام راجدھانی Addis Ababa پہنچے۔ وہ بھارت-ایتھوپیا دو طرفہ تعلقات کے سبھی پہلوئوں پر ایتھوپیا کے وزیر اعظم Abiy احمد علی کے ساتھ وسیع تر تبادلۂ خیال کریں گے۔ امکان ہے کہ جناب مودی، ایتھوپیا کے وزیر اعظم کی جانب سے میزبانی کئے جانے والے ایک عشائیے میں شرکت کریں گے۔ یہ وزیر اعظم مودی کا ایتھوپیا کا پہلا دورہ ہے جہاں وہ کَل ایتھوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کا ایتھوپیا کی راجدھانی Addis Ababa پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ وہاں آباد بھارتی برادری کے ہزاروں لوگ، جن میں خواتین اور بچے شامل تھے، وزیر اعظم کی ایک جھلک پانا چاہتے تھے۔ 2023 میں بھارت کی G-20 کی صدارت کے دوران، افریقی یونین کو اِس میں ایک مستقل ممبر کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ بھارت اور ایتھوپیا کے درمیان، تعلیم، ہنرمندی اور صلاحیت سازی کے شعبے میں شراکت داری کی طویل تاریخ رہی ہے۔ یہ دورہ دوستی اور دوطرفہ اشتراک کو وسعت دینے کی خاطر عالمی خطۂ جنوب کے شراکت داروں کے طور پر دونوں ملکوں کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔