July 9, 2025 3:02 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی 5 ملکوں کے اپنے دورے کے آخری مرحلے میں آج نمیبیا کے شہر وِنڈ ہاک پہنچ گئے ہیں۔ 

وزیر اعظم نریندر مودی 5 ملکوں کے اپنے دورے کے آخری مرحلے میں آج نمیبیا کے شہر وِنڈ ہاک پہنچ گئے ہیں۔  وہ نمیبیا کی صدر Netumbo Nandi-Ndaitwah کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کا نمیبیا کا یہ پہلا دورہ، جبکہ کسی بھارتی وزیر اعظم کا تیسرا دورہ ہے، جو تقریباً 3 دہائیوں کے بعد ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کا Windhoek میں Hosea Kutako بین الاقوامی ہوائی اڈے پر رسمی استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔          V-C Aparna  Khunt

Hilton ہوٹل پہنچنے پر بھارتی برادری کے لوگوں نے وزیراعظم نریندر مودی کا جوش وخروش اور نعروں کے ساتھ  والہانہ استقبال کیا گیا۔نامیبیا کے اُن کے پہلے دورے کے دوران وزیراعظم کے اعزاز میں گربا رقص پیش کیا گیا اور یوگ کے آسن کئے گئے۔ بھارت اور نامیبیا کے درمیان اسٹیٹ ہاؤس میں وفد کی سطح کی بات چیت ہوگی۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے کئی مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیے جانے کی امید ہے، جس میں توانائی سے متعلق سکیورٹی، طبی نگہداشت اور دوا سازی کے کلیدی شعبے شامل ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نامیبیا کے بانی رہنما اور پہلے صدر آنجہانی ڈاکٹر Sam Nujoma کو بھی خراج عقیدت پیش کریں گے۔ساتھ ہی جناب مودی کو باہمی رشتوں کو مستحکم کرنے میں ان کے تعاون کے صلے میں نامیبیا کے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔ بعد میں وزیراعظم نامیبیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔

Windhoek سے اپرنا کھنٹ کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں ……

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔