وزیر اعظم نریندر مودی 30 نومبر کو آکاشوانی پر ’’من کی بات‘‘ پروگرام میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام کا 128واں نشریہ ہوگا۔ لوگ اِس پروگرام کیلئے اپنے نظریات اور تجاویز ٹول فری نمبر ایک آٹھ صفر صفر – ایک ایک- سات آٹھ صفر صفر پر بھیج سکتے ہیں۔ وہ نریندر مودی ایپ یا MyGov اوپن فورم کے ذریعے آن لائن بھی اپنے خیالات کا اظہار کرسکتے ہیں۔ ایک نو دو دو پر مِسڈ کال دے کر اور SMS پر موصول لنک کو فالو کرکے وزیر اعظم کو براہِ راست تجاویز بھیجی جاسکتی ہیں۔ آئندہ ایپی سوڈ کیلئے اِس ماہ کی 28 تاریخ تک مشورے قبول کیے جائیں گے۔
Site Admin | November 20, 2025 10:05 PM
وزیر اعظم نریندر مودی 30 نومبر کو آکاشوانی پر ’’من کی بات‘‘ پروگرام میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے