March 9, 2025 9:54 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی 11 مارچ کو دو روزہ دورے پر ماریشس پہنچیں گے۔ جناب مودی ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی 11 مارچ کو دو روزہ دورے پر ماریشس پہنچیں گے۔ جناب مودی ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ ماریشس کے لوگوں میں وزیراعظم جناب مودی کے دورے کے تعلق سے کافی جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔ ماریشس کی 70 فیصد آبادی بھارت نژاد ہے۔ ماریشس میں گنگا تالاب کے نزدیک واقع Morisheshwar شیو مندر کے انچارج ستیش دیال نے آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماریشس کے بھارت نژاد لوگ، عالمی معاملات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت سے کافی فخر محسوس کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جناب مودی نے کووڈ وبا کے دوران، نیز دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کیلئے ماریشس کی کافی مدد کی ہے۔