ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 9, 2025 2:44 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی ہماچل پردیش اور پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیں گے

وزیرِ اعظم نریندر مودی سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج ہماچل پردیش اور پنجاب کا دورہ کررہے ہیں۔ وہ پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ سیلاب سے تباہ حال ریاست کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اُن کی آمد پر پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریہ اور کابینہ وزیر Aman Arora اور ریاست کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے اُن کا خیرمقدم کیا۔ پنجاب کے چوٹی کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ سے پہلے وزیرِ اعظم، ہماچل پردیش کے کانگڑا میں دھرم شالہ کا دورہ کریں گے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار اِس مشکل گھڑی میں متاثرہ افراد کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔