March 8, 2025 11:20 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے نَو ساری ضلعے میں وانسی بورسی علاقے میں، لکھپتی دیدی سمّیلن میں شرکت کریں گے۔ وہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ خواتین کو ساڑے چار سو کروڑ روپے کی مالی امداد بھی تقسیم کریں گے۔

خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی آج گجرات کے شہر نَوساری ضلعے میں وانسی بورسی گاؤں میں، لکھپتی دیدی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وہ لکھپتی دیدیوں سے بات چیت بھی کریں گے۔ وہ لکھپتی دیدی سر ٹیفکیٹ کی حامل 5 لکھپتی دیدیوں کا خیر مقدم بھی کریں گے۔

وزیر اعظم، Antyodaya کنبوں کی گزر بسر میں اضافے کی گجرات اسکیم G-SAFAL اور دیہی آمدنی میں یکسر تبدیلی لانے کے لیے گجرات مینٹرشِپ اور افراد کو تحریک دینے کے پروگرام G-MATRI کا بھی آغاز کریں گے۔ یہ پروگرام گجرات سرکار کا ہے۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

نَوساری، والساڑ اور ڈانگ ضلعوں کی ایک لاکھ سے زیادہ خواتین، لکھپتی دیدی سمّیلن میں شرکت کریں گی۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم، گجرات کے 25 ہزار سے زیادہ، اپنی مدد آپ گروپوں سے وابستہ خواتین کو 450 کروڑ روپے سے زیادہ کی امداد فراہم کریں گے۔

وزیر اعظم G-SAFAL اور G-MATRI دو اسکیموں کا آغاز بھی کریں گے۔ G-SAFAL کے تحت، گجرات کے دو خواہشمند ضلعوں اور 13 خواہشمند بلاکوں میں Antyodaya کنبوں کی اپنی مدد آپ گروپ کی خواتین کو مالی مدد اور کاروباری تربیت فراہم کی جائے گی، جبکہ G-MATRI اسکیم کے تحت اُن اسٹارٹ اَپس کو مالی امداد اور دیگر قسم کی امداد فراہم کی جائے گی، جو دیہی گزر بسر کے لیے ایک سازگار ماحول تیار کرنے میں تعاون دے رہے ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ حکومت کی اِن وسیع کوششوں سے آج تقریباً ڈیڑھ لاکھ خواتین کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپے یا اِس سے زیادہ ہے اور وہ گجرات میں لکھپتی دیدی بن چکی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔