March 2, 2025 2:45 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے جونا گڑھ میں Sasan کے مقام پر شری سومناتھ ٹرسٹ کی میٹنگ کی صدارت کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے جام نگر ضلعے میں مویشیوں کے بچاؤ مرکز Vantara کے دورے پر ہیں۔ یہ مرکز ضلعے میں تقریباً تین ہزار ایکڑ آراضی پر واقع ہے، جو جانوروں کو بچانے، انہیں محفوظ رکھنے اور اُن کی بازآباد کاری کیلئے بنایا گیا ہے۔ جناب مودی گجرات کے تین دن کے دورے پر کَل شام جام نگر پہنچے ہیں۔ وزیر اعظم سومناتھ مندر میں پوجا ارچنا کریں گے۔ اِس کے بعد جناب مودی گِیر نیشنل پارک کے ہیڈکوارٹرس Sasan جائیں گے اور شری سومناتھ ٹرسٹ کے صدر نشیں کی حیثیت سے ٹرسٹ کی میٹنگ کی صدارت کریں گے، جو عالمی شہرت یافتہ سومناتھ مندر کا انتظام سنبھالتا ہے۔ وزیر اعظم کَل گِیر نیشنل پارک میں جنگل سفاری کریں گے۔ جناب مودی Sasan کے مقام پر جنگلی جانوروں سے متعلق قومی بورڈ کی ساتویں میٹنگ کی صدارت بھی کریں گے۔ اِس میٹنگ میں جنگلی جانوروں سے متعلق قومی سطح کے معاملات پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔