وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے تین روزہ دورے کے سلسلے میں کل شام جام نگر پہنچے۔ جناب مودی اگلے دو روز کے دوران بہت سے پروگراموں میں شرکت کریں گے، جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر اُس وقت قطار میں کھڑی تھی، جب جناب مودی کا قافلہ جام نگر ہوائی اڈّے سے سرکٹ ہاؤس کے لیے گزر رہا تھا۔
V/C – Aparna Khunt
وزیر اعظم آج جام نگر میں مویشیوں کو تحفظ فراہم کرنے والے مرکز کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ سومناتھ مندر جائیں گے اور سومناتھ مہادیو میں پوجا ارچنا کریں گے۔ وزیر اعظم Sasan جائیں گے اور سومناتھ ٹرسٹ کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ کل صبح وزیر اعظم Gir National پارک کی سیر کریں گے اور Sasan Gir میں جنگلی حیات کے لیے نیشنل بورڈ کی ساتویں میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ یہ بورڈ جنگلی حیات اور جنگلوں کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے، جبکہ وزیر اعظم اس کے چیئر پرسن ہیں۔