وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے 22 ستمبر کو کئی شعبوں میں GST شرحوں کی کمی سے شروع ہوئے بچت اُتسو کے تحت ملک بھر میں شہری مستفید ہو رہے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے جائزہ لیا کہ اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے نتیجے میں ملک کے دستکاری کے شعبے کو کس طرح فروغ حاصل ہو رہا ہے۔
اگلے دور کی GST اصلاحات کے تحت سرکار نے تاجروں، دستکاروں اور صارفین پر مالی بوجھ کو کم کرنے کی غرض سے دستکاری کے شعبے میں نمایاں کمی کی ہے۔ روزمرہ کی ضرورت کو اشیاء مثلاً سیرامک کے برتن اور Jars، ٹیراکوٹہ اور کچن کے برتن پر ٹیکس کو پہلے کے 12 فیصد سے کم کرکے محض پانچ فیصد کردیا گیا ہے۔
اسی طرح دستکاری کے شعبے میں مجسموں، سیرامک کی بنی آرائش مصنوعات مثلاً Blue Pottery اور آرائشی فریموں سے مرصع آئینوں پر ٹیکس کو 12 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کردیا گیا ہے۔ جس سے فنکاروں اور روایتی دستکاروں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔اسی طرح Vases، Jars اور شیشے کی دیگر آرائشی مصنوعات پر جی ایس ٹی 12 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کردیا گیا ہے جس سے نہ صرف صارفین پر بوجھ کم ہوگا بلکہ ملک کی دستکاری کی مالامال وراثت کو بھی استحکام حاصل ہوگا۔