September 28, 2025 9:45 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کردہ GST بچت اُتسو سے معاشرے کے سبھی طبقوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کردہ GST بچت اُتسو سے معاشرے کے سبھی طبقوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ یہ بچت اُتسو، اِس مہینے کی 22 تاریخ کو شروع ہوا ہے۔ اگلے سلسلے کی GST اصلاحات، بھارت کے بالواسطہ ٹیکس نظام کو سَہل بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اِن اصلاحات کے تحت مختلف اشیاء اور خدمات پر ٹیکس کی شرحوں میں کمی کیے جانے سے شہریوں کو خاطر خواہ فائدہ پہنچ رہا ہے۔
حکومت نے بچوں کی نگہداشت سے متعلق مصنوعات پر GST کم کرکے عام آدمی پر بوجھ کم کیا ہے۔ اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت بچوں کی نگہداشت سے متعلق بہت سی مصنوعات مثلاً دودھ پلانے والی بوتلوں، نیپکینس اور بچوں کیلئے napkin liners پر ٹیکس 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اِسی طرح حکومت نے Ultra-High Temperature دودھ پر ٹیکس بالکل ختم کر دیا ہے۔ اِس کے علاوہ تھرما میٹرس پر GST کم کرکے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اِس سے پہلے یہ 18 فیصد تھا۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے اترپردیش کے شہر وارانسی کی ایک باشندہ کومل نے GST کم کرنے کے حکومت کے فیصلے کو سراہا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس مہینے کی 21 تاریخ کو شہریوں سے زور دے کر کہا تھا کہ وہ سودیشی مصنوعات خریدیں تاکہ گھریلو صنعتوں، سامان تیار کرنے والے چھوٹے کاروباریوں، مقامی دستکاروں اور MSMEs کو فائدہ پہنچے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔