وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت، سیوا اور سُساشن یعنی عوامی خدمات اور اچھی حکمرانی کے منتر کی روشنی میں یکسر تبدیلی اور ترقی کیلئے انتھک کام کرتی رہی ہے۔ خصوصی سیریز ’سیوا پرو‘ میں مودی حکومت کی جانب سے سرحد پار امداد کا ہاتھ بڑھانے کی بات جائے گی، جس نے عالمی بحران کے دوران بھارت کو ایک بااعتماد دوست اور سب سے پہلے آگے آنے والا ملک بنا دیا ہے۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت، سرحد پار بحرانوں میں سب سے پہلے آگے بڑھ کر مدد کرنے والا ملک رہا ہے۔ گذشتہ پانچ سال کے دوران بھارت نے 150 سے زیادہ ممالک کو قدرتی آفات کے دوران انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی ہے۔ نائیجیریا میں ایک کمیونٹی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے آفات کے دوران سب سے پہلے مدد کا ہاتھ بڑھانے میں بھارت کے رول کا ذکر کیا۔
کورونا وائرس کی وباء کے دوران بھارت نے ویکسین میتری پہل کی شروعات کی، جو اِس کی انسانیت پر مرکوز سفارت کاری کی عکاسی کرتی ہے۔
یوکرین میں آپریشن گنگا سے لے کر سوڈان میں آپریشن کاویری اور اسرائیل میں آپریشن اجئے تک بھارت، نہ صرف اپنے شہریوں کیلئے بلکہ غیرملکیوں کیلئے بھی مددگار ثابت ہوا ہے۔ آپریشن سندھو کے تحت حال ہی میں ایران سے بحفاظت نکالے گئے شخص نے کہا کہ پیچیدہ صورتحال کے باوجود اُسے حکومت پر پورا بھروسہ تھا۔
چاہے سفارتکاری ہو یا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد، بھارت نے نیا بیانیہ ترتیب دیا ہے۔ مشکل کے دوران بھارت، ایک عالمی دوست ”وشو بندھو“ کے طور پر ابھرا ہے۔ x