وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت، سیوا اور سُساشن یعنی عوامی خدمات اور اچھی حکمرانی کے منتر کی روشنی میں یکسر تبدیلی اور ترقی کیلئے انتھک کام کرتی رہی ہے۔ آج اِس خصوصی سیریز ’سیوا پرو‘ میں ہم اِس بات کا ذکر کر رہے ہیں کہ کیسے مودی حکومت نے پی ایم کسان سمّان نِدھی کے ذریعے، ملک کے کسانوں کو بااختیار بنایا۔
بھارت صدیوں سے زراعت کی زمین رہا ہے اور آج بھی ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ، اپنی گذر بسر کیلئے زراعت پر انحصار کرتا ہے۔ تاہم کسان جو اناج کی ہماری ضرورت پوری کرتے ہیں اُنھیں اکثر بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہوتا ہے۔ اُن کی اِس جدوجہد کو سمجھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے، پردھان منتری کسان سمّان نِدھی، پی ایم کسان اسکیم کا اعلان کرکے اُن کی مدد کی ہے۔ اترپردیش کے شہر گورکھپور میں 24 فروری 2019کو اسکیم کاافتتاح کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا:پی ایم کسان اسکیم، ملک میں سب سے بڑے فلاحی اقدامات میں سے ایک ہے۔