وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت، سیوا اور سُساشن یعنی عوامی خدمات اور اچھی حکمرانی کے منتر کی روشنی میں یکسر تبدیلی اور ترقی کیلئے انتھک کام کرتی رہی ہے۔ آج اِس خصوصی سیریز ’سیوا پرو‘ میں ہم اِس بات کا ذکر کر رہے ہیں کہ کیسے مودی حکومت نے کسانوں کیلئے معاشی یقین دہانی کو مستحکم بنایا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بہت سی اصلاحات کی وجہ سے کاشتکاروں کی ہمت افزائی ہوئی ہے۔ اِن لوگوں کی آمدنی، پہلے بہت کم تھی لیکن اب ان کی خوشحالی یقینی ہوگئی ہے، جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا
حکومت کا یہ عزم بجٹ میں مختص کی ہوئی رقم میں خاطرخواہ اضافے سے ظاہر ہوتا ہے۔ یہ رقم 2013-14 کے بجٹ میں محض27 ہزار کروڑ روپئے سے کچھ ہی زیادہ تھی لیکن آج یہ رقم ایک لاکھ37 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ ہے۔ پی ایم کسان اسکیم کے ذریعے 11 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو براہِ راست آمدنی میں مدد ملی ہے۔
کسان کریڈٹ کارڈز کے سبب مالی بااختیاری کو استحکام حاصل ہوا ہے اور پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا سے موسم اور مارکیٹ کے غیریقینی حالات کے پیش نظر ایک حفاظتی طریق کار فراہم ہوا ہے۔