مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرِ قیادت مرکزی سرکار پورے خلوص کے ساتھ شیواجی مہاراج کے نصب العین اور اصولوں پر عمل پیرا ہے اور وہ بھارت کو پوری دنیا کیلئے روشنی کی ایک کرن بنانے کیلئے انتھک کام کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بات آج مہاراشٹر میں رائے گڑھ قلعہ میں چھترپتی شیوا جی مہاراج کی 345 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہی۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ مرکزی سرکار اور مہاراشٹر سرکار دونوں نے رائے گڑھ قلعے کو ملک کے نوجوانوں کیلئے فیضان کا ذریعہ بنانے کا تہیہ کررکھا ہے۔
Site Admin | April 12, 2025 2:43 PM
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت سرکار نے شیواجی مہاراج کے نصب العین پر چلتے ہوئے پوری دنیا کیلئے بھارت کو روشنی کی کرن بنانے کا تہیہ کررکھا ہے:امت شاہ