وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر آج پورے ملک میں خون کے عطیہ کی ایک بڑی مہم کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے نئی دلی میں ITO کے مقام پر خون کا عطیہ کیا۔ اکھل بھارتیہ Terapanth یُووک پریشد نے ایک ہی دن میں خون کے تین لاکھ یونٹس جمع کرنے کے اپنے نشانے کے ساتھ، پورے ملک میں سات ہزار کیمپوں کا انعقاد کیا ہے۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سیاست کو خدمت کے ایک وسیلے میں تبدیل کردیا ہے۔