وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کئی شعبوں میں GST شرحوں میں کٹوتی کے بعد 22 ستمبر سے شروع ہوئے GST بچت اُتسو سے ملک بھر کے شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ نئی GST شرحوں سے دستکاری کے شعبے میں شہریوں کو ہو رہے فائدے پر آج خصوصی رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔
اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے ذریعے مختلف دستکاری اشیاء پر ٹیکس میں کٹوتی سے کاریگروں، تاجروں اور گاہکوں کو بڑی راحت ملی ہے۔ نئی GST اصلاحات کے تحت لکڑی سے بنے مجسموں، پتھروں اور دھاتوں پر ٹیکس کی شرح کو 12 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ جن اشیاء پر ٹیکس میں کمی کی گئی ہے، اُن میں شامل ہیں پینٹنگس، دھات سے بنی موم بتیاں، لکڑی سے تراش کر بنائی گئی مصنوعات اور چکنی مٹی اور Terracotta سے بنے باورچی خانے کے سامان۔
یہ پہل نہ صرف ملک کے کاریگروں کی مدد کر رہی ہے بلکہ سبھی کیلئے دستکاری اشیاء کو قابل دسترس بناتے ہوئے ملک کی ثقافتی معیشت کو بھی فروغ دے رہی ہے۔
Site Admin | November 8, 2025 9:40 PM
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کئی شعبوں میں GST شرحوں میں کٹوتی کے بعد 22 ستمبر سے شروع ہوئے GST بچت اُتسو سے ملک بھر کے شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔