October 20, 2025 9:39 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ اور پچھلے مہینے کی 22 تاریخ سے شروع ہوئےGST بچت اُتسو سے سماج کے سبھی طبقوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ اور پچھلے مہینے کی 22 تاریخ سے شروع ہوئےGST بچت اُتسو سے سماج کے سبھی طبقوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ GST اصلاحات کی بدولت، ملک کے الیکٹرانکس کے شعبے کو مل رہے استحکام پر آج روشنی ڈالی جارہی ہے۔
اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت ٹیکس شرحوں میں بڑے پیمانے پر کٹوتی سے، بھارت کے الیکٹرانکس کے شعبے کو مستحکم فروغ حاصل ہوا ہے۔ اس قدم سے ٹیکنالوجی عام شہریوں کیلئے قابل دسترس ہوگئی ہے اور گھریلو مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ نئی GST اصلاحات کے تحت، Monitors اور پروجیکٹرس پر GST کی شرح 28 فیصد سے کم ہوکر 18 فیصد ہوگئی ہے۔ اس قدم سے ڈیجیٹل معیشت مضبوط ہوئی ہے، اختراعات کو فروغ حاصل ہوا ہے اور اسٹارٹ اَپس ایکو نظام کو مدد ملی ہے۔ اِسی طرح ایئرکنڈیشنرز، ڈش واشرز اور ٹیلی ویژن پر بھی GST کی شرح 28 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کردی گئی ہے۔ اِس کٹوتی سے گھریلو مانگ میں اضافہ ہورہا ہے اور کنبوں کیلئے چیزیں پہلے سے زیادہ سستی ہورہی ہیں۔ اِس شعبے میں کی گئی اصلاحات سے الیکٹرانک ٹیکنالوجیز کا عام لوگوں تک کفایتی داموں میں پہنچنا یقینی ہوگیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔