وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ GST بچت اتسو جو گزشتہ مہینے کی 22 تاریخ سے شروع ہوا، معاشرے کے سبھی طبقوں کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔
آج، ہمارے نامہ نگار اُن اصلاحات پر ایک رپورٹ پیش کررہے ہیں جن سے راجدھانی دلی کی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔
نئی GST اصلاحات دلی کے تاجروں، خدمات فراہم کرنے والے کاروباریوں اور چھوٹے Manufacturers کیلئے بڑی راحت ہیں۔ ضروری ساز و سامان اور خدمات پر ٹیکس کی شرحوں میں کمی ہونے سے روز مرہ کی زندگی آسان ہورہی ہے اور دلی کی کاروباری برادری کو فائدہ ہو رہا ہے۔
گاڑیوں کے کل پرزوں پر جی ایس ٹی 28 فیصد سے کم ہوکر 18 فیصد ہوگیا ہے جس سے قرول باغ اور کشمیری گیٹ کی آٹو موبل اور ان کے کل پرزوں کی صنعت کو بڑا فائدہ پہنچ رہا ہے۔
اس اقدام سے گاڑیوں کے مالکوں کے لئے ان کے رکھ رکھاؤ اور مرمت پر آنے والا خرچ کم ہوگیا ہے اور کاروباریوں کے منافع میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ، دلی کے سیاحت اور Hospitality کے شعبے کو بھی نئی اصلاحات سے فائدہ ہوا ہے۔
ہوٹل کے کمرے جہاں ایک رات کا کرایہ 7 ہزار 500 روپے سے کم ہے، ان پر اب 12 فیصد کی بجائے 5 فیصد GST لگے گا۔
تخفیف شدہ GST شرحوں سے تہواروں کے آئندہ سیزن میں نہ صرف صارفین کو فوری راحت ملنے بلکہ ملازموں کے زیادہ موقع پیدا ہونے اور بازار کو وسعت ملنے جیسے طویل مدتی فائدوں سے بھی دلی کی معیشت کو تقویت ملے گی۔