وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ GST بچت اُتسو، جس کا گزشتہ ماہ 22 تاریخ کو آغاز ہوا تھا، مجموعی طور پر اِس سے سب کو فائدہ ہو رہا ہے۔ آج ہمارے نامہ نگار نے جھارکھنڈ میں مختلف صنعتوں کا جائزہ لیا ہے۔
آئندہ سلسلے کی GST اصلاحات نے جھارکھنڈ کی اسٹیل، فولاد اور بھاری انجینئرنگ صنعتوں کو کافی تقویت بخشی ہے۔ فولاد پر ٹیکس کی شرح کو کم کرکے 5 فیصد کر دیا گیا ہے، جس سے اِس کی پیداوار کرنے والوں اور برآمد کاروں کیلئے منافع میں بہتری آئے گی اور اِس سے وابستہ صنعتیں ترقی کر پائیں گی۔
اس دوران tendu کی پتّیوں اور بانس پر بھی GST کم کرکے 5 فیصد کر دی گئی ہے، جس سے جھارکھنڈ میں اِن پر منحصر لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ اِس کے علاوہ سیاحت اور مہمانوازی سے متعلق لاگت میں کمی کی گئی ہے، جس سے سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ اِن سب اقدامات سے جھارکھنڈ کے روایتی اور صنعتی شعبوں کو فروغ حاصل ہوگا۔
Site Admin | October 11, 2025 9:40 PM
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ GST بچت اُتسو، جس کا گزشتہ ماہ 22 تاریخ کو آغاز ہوا تھا، مجموعی طور پر اِس سے سب کو فائدہ ہو رہا ہے