وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ اور پچھلے مہینے کی 22 تاریخ سے شروع ہوئے GST بچت اُتسو سے سماج کے سبھی طبقوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ GST اصلاحات سے منی پور ریاست کی معیشت کو مل رہی تقویت پر آج خصوصی رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔
نئی GST اصلاحات کی بدولت، منی پور کے کاریگروں، کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کو بڑے پیمانے پر تقویت مل رہی ہے۔ نظرثانی شدہ ٹیکس ڈھانچے 2.0 کے تحت، منی پور ریاست میں کئی ضروری چیزیں گھٹائے گئے ٹیکس کے تحت آگئی ہیں، جس سے مقامی مصنوعات اور زیادہ کفایتی ہوگئی ہیں اور مقامی صنعتوں اور روزگار کو فروغ مل رہا ہے۔ ہاتھ سے بُنے کپڑے، بانس کی دستکاری، بینت کے فرنیچر اور مقامی کاریگروں کی اشیاء، جن پر پہلے 12 فیصد GST عائد ہوتا تھا، اب 5 فیصد ٹیکس کے زمرے میں آگئی ہیں، جس سے کاریگروں کو اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور آمدنی میں اضافے کے مواقع مل رہے ہیں۔ اسی طرح اچار، بانس کی کونپلیں اور سبزیوں جیسی پروسیسڈ غذائی اشیاء پر بھی ٹیکس کی شرح 12 فیصد سے گھٹاکر 5 فیصد کر دی گئی ہیں۔
Site Admin | October 10, 2025 9:50 PM
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ اور پچھلے مہینے کی 22 تاریخ سے شروع ہوئے GST بچت اُتسو سے سماج کے سبھی طبقوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے